ایس پی ٹریفک سوات کا کبل دورہ، تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے ٹریفک نظام اور نو پارکنگ زونز کا جائزہ لینے کیلئے سیکٹر کبل کا دورہ کیا ۔ ڈی ایس پی ٹریفک کبل/بریکوٹ محمد علیم خان بھی انکے ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے ٹریفک کی روانی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں کے نتیجے میں آنیوالی بہتری کا جائزہ لیا۔ اسی طرح سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر کرنے پر ٹریفک افسران اور وارڈنز کی کارکردگی کی تعریف کی اور ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک عملہ فٹ سڑک کناروں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرائیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو بھی کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں ۔اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ بلا تعطل ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button