
لوئر دیر): ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفسیر ثناء اللہ کے خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 دیر لوئر ٹریننگ وینگ ٹیم نے پولیس لائن میں پولیس اہلکاروں کیلئے ایک روزہ فرسٹ ایڈ اینڈ فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا،ریسکیو 1122 ٹریننگ وینگ ٹیم نے شرکا? کو خون کا بہاو کنٹرول کرنے، سی پی ار، فریکچر مینجمنٹ، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی حالت میں مریضوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے مختلف طریقے عملی مشقوں کے ساتھ فراہم کی۔اور آگ لگنے کے صورت میں آگ پر قابو پانے یا کم کرنے کے طریقے بھی بتائیں گے۔ محفوظ معاشرے اور حادثات پر فوری قابو پانے کیلے ہر فرد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں ریسکیو 1122 اپنا کردار بخوبی سر انجام دے رہا ہے