
ٹانک
محکمہ ایجوکیشن کی غفلت اور لاپرواہی نے درجنوں معصوم طلباءکی زندگی داو پر لگادی ہےگورنمنٹ پرائمری سکول ڈیری اباخیل کی عمارت انتہائی خستہ حال کسی بھی وقت بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے کمرےکے دیواروں میں دارڑیں اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ معصوم بچے خوف کے سائے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیری اباخیل عرصہ دراز سے تعمیر کا منتظر ہےخستہ حال عمارت انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے کمرے کے دیواروں میں پڑے دارڑیں کسی بھی وقت گرنے کا پیغام دے رہے ہیں متبادل بندوبست نہ ہونے اور محکمہ ایجوکیشن افسران کے چشم پوشی سے معصوم طلباء ان ہی کمروں میں خوف کے سائے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں مزکورہ پرائمری سکول بدقسمتی سے اج تک پی ٹی سی فنڈز سے محروم ہے سکول کے اساتذہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے بار بار خستہ حال عمارت کی تحریری شکایت کر چکے ہیں لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور مسلسل غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں والدین نے کہا ہے کہ مذکورہ پرائمری سکول ڈیری اباخیل علاقہ کا واحد پرائمری سکول ہے جس میں انتہائی محنتی اساتذہ سینکڑوں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں سیکٹر کمانڈر ساوتھ ،کمشنر ڈیرہ ڈویژن غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی کرکے مزکورہ سکول کی تعمیر کو یقینی بناہیں اور نونہالان قوم کی مستقبل کو محفوظ بناہیں۔