
دیر(بیورو رپورٹ ) تحصیل چیرمین دیر رفیع اللہ کا پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات , خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کی مشکلات پر گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد زرداری ہاؤس میں تحصیل چیئرمین دیر رفیع اللہ خان نے لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان کیطرف سے خیبرپختونخوا کی ترجمانی کی۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل، اختیارات کی عدم فراہمی اور فنڈز کی عدم دستیابی جیسے اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی نمائندوں کے حقوق اور فنڈز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔