ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان کی قیادت میں بلامبٹ میں یوم تعلیم کی تقریب

Spread the love

جناب محمد عارف خان کے ھدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیرپائین جناب بشیر خان نے 24 جنوری یوم تعلیم کا عالمی دن کے حوالے سے بتعاون NCHD احیاءالعلوم بلامبٹ میں تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب میں جناب بشیرخان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیرپائین نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
پروگرام میں NCHD کے اسیسٹنٹ ڈائریکٹر جناب اسد خان ،جناب اشتیاق احمد اور جناب ہمایون خان DA/AR نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ طلباء نے نعت شریف اور نظم پیش کئے۔
جناب اسد خان اسیسٹنٹ ڈایریکٹر NCHD نے اپنے افتتاحی کلمات کے ساتھ ساتھ اپنے آرگنائزیشن کے اغراض ومقاصد اور اہداف پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو تفصیلی بریفننگ دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان نے تعلیم کی اہمیت پر قران المجید کے ایات کریمہ کے حوالہ دیکر تفصیلی بات کرتے ھوئے کہا کہ مادر ملت میں تعلیمی شرح بڑھانے اور نونہالان قوم کی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ھے۔ اور مذید کہا کہ تعلیم ہر مرد اور عورت پر فرض ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button