باباجی کنڈوں حادثہ: کار کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق، 4 بچے اور سربراہ زخمی

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے) سٹی پولیس اسٹیشن سواڑی کے حدود بابا جی کنڈوں میں کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے قاری نثار ساکن کنڈر کٹئ امازی موقع پر جان بحق جبکہ قاری نثار چار بچوں سمیت زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو نے خاتون کی نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال ڈگر منتقل کیا ہے
ریسکیو اور پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بد قسمت خاندان کے افراد موٹر کار میں جارہے تھے کہ بابا جی کنڈوں کے مقام پر کار بے قابو ہر کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جان بحق ہوئی اور خاندان کا سربراہ چار بچوں سمیت زخمی ہوا جبکہ موٹر کار کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی ابادی اور سڑک پر چلتی گاڑیوں کے سواریوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو اطلاع پانے پر پہنچی اور ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لیا اور نعش اور زخمیوں کو ھسپتال پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button