گومل زام کمانڈ ایریا میں زمینداروں کا پانی کی تقسیم اور صفائی کے مسائل پر اجلاس

Spread the love

ٹانک
گومل زام کمانڈ ایریا زمینداروں کا رنوال کے مقام پر وران کینال پر غیر قانونی طور پر نیا گیٹ لگانے اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں ایم پی اے عثمان خان بیٹنی ملک محمد رمضان شوری ملک امیر کوٹ اللہ داد حکیم سونا خان ملک اختر بھمب ملک عظمت شوری ملک سکندر اعظم قمر جوئیہ عباس بلوچ ڈاکٹر شعیب ملک فرید سمیت دیگر مشران اور زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر زمیندار کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گومل زام کمانڈ ایریا کی تمام انہار کی بھل صفائی گندم کی فصل کو پانی دینے کے بعد کی جائے کیونکہ پہلے بھی مین گیٹ کی خرابی کے باعث پانی بروقت نہ پہنچ سکا زمینداروں نے کہا کہ ایریگیشن حکام کا رویہ ان کے ساتھ نامناسب ہے اور صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کا سالانہ فنڈ کام کی بجائے خرد برد کی نذر کر دیا جاتا ہے انہوں نے ایم پی اے عثمان خان بیٹنی سے مطالبہ کیا کہ گومل زام کمانڈ ایریا کے زمینداروں کی ایریگیشن حکام سے جلد از جلد میٹنگ منعقد کرکے تمام مسائل فوری حل کئے جائیں بصورت دیگر ایک بار پھر زمینیں غیر آباد رہ جائیں گی اس موقع پر ایم پی اے عثمان خان بیٹنی نے اپنے بھرپور تعاون اور جلد از جلد ایکسن ایریگیشن گومل زام کمانڈ ایریا سے میٹنگ کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button