
لوئیر دیر)ملک بھر کی طرح لوئر دیر میں بھی 28مئی کو جوش وجزبہ کے ساتھ یوم تکبیر منایا گیا تقریب منعقد کی گئی اور ریلی نکالی گئی اس حوالے سے ضلع کونسل ہال بلامبٹ میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ یوتھ، محکمہ سپورٹس، ٹی ایم اے اور محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی جس میں اے ڈی سی لوئر دیر بشیر خان ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نداء اقبال ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان، اے ڈی او ایجوکیشن اسٹبلشمنٹ وجیح الدین، یوتھ افیسر ملک شہزاد خان، محکمہ سپورٹ کے ماجد خان، گورنمنٹ ہائی سکول بلامبٹ کے پرنسپل ملک عبد السلیم، ریسکیو کے عبدالرحمان، سول ڈیفنس کے اہلکاروں،عمائدین اور سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے اے ڈی سی لوئر دیر بشیر خان ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نداء اقبال ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی 1998پاکستان کی تاریخ کا تاریخ ساز دن اور اہمیت کا حامل ہے اسی روز پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کی دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا اور پاکستان دنیا کا سا تواں ایٹمی ملک بن گیا جس کی بدولت دشمن پاکستان پر حملہ کی جرات نہیں کرسکے گا پاکستان کو اس وقت دہشت گردی سمیت مختلف چیلنج درپیش ہے لیکن پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے چیلنجز سے نمٹنے کی صلا حیت رکھتا ہے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دیگر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی اور ضلع کونسل ہال سے نیشنل بینک چوک تک ریلی نکا لی گئی۔