اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا، سراج الحق

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے)پاکستان کے اسٹیبلشمینٹ بھی عجیب کارنامے کرتے ہیں کیونکہ گزشتہ سال اٹھ فروری کو جنرل الیکشن کے دوران قوم کے مینڈیٹ پر زبردستی کیساتھ ڈاکہ ڈال کر طے شدہ فارمولے کے تحت پنجاب کو مسلم لیگ ن،سندھ کو پیپلز پارٹی،خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف اور بلوچستان کے حکومت کو مختلف الخیال پارٹیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ جس کا خمیازہ اب چاروں صوبوں میں عوام بھگت رہے ہیں ۔ کوئی بھی مرکزی سطح پر ذمہ داری قبول نہیں کررہا ہے ۔سراج الحق ۔

ان خیالات کا اظہار لوئر دیر کے علاقہ شاٹی درہ میں منعقدہ جامعتہ الاصلاح للبنات اور الاصلاح اسلامک ایجوکیشن اکیڈمی کے سالانہ چادر پوشی وتقریب تقسیم اسناد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر سراج الحق نے بحیثیت مہمان خصوصی کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر جامعتہ الاصلاح للبنات اور الاصلاح اسلامک ایجوکیشن اکیڈمی کے مدیر اعلیٰ و ڈائیریکٹر شیخ القرآن و الحدیث مولانا ڈاکٹر عنایت اللہ اصلاحی ،شیخ القرآن و الحدیث مولانا نصیر احمد ، شیخ القرآن و الحدیث مولانا احسان اللہ خالص ،مفتی اکبر علی عابد ،شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبید اللہ خلیل عتیق الرحمن اور ضلعی امیر جماعت اسلامی دیر لوئر شیخ القرآن و الحدیث مولانا اسد اللہ خاں ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔سابق مرکزی امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ قومی وحدت کے لیے تمام ادارے ائین پاکستان کے تحت اپنے حدود میں رہ کر کام کرے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ مدارس عربیہ اصلاح معاشرہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اسلامی شعائر کے تحفظ میں علماء کرام کا کلیدی کردار ہے۔ماضی میں عوام کا حق نمائندگی تسلیم نہ کیے جانے کے سبب ملک دولخت ہوا اسٹیبلشمنٹ کی بے جامداخلت کی وجہ سے لوگوں کا انتخابی عمل سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ وقت اگیا ہے کہ پوری قوم اجتماعی توبہ کی جانب لوٹ ائے اور سودی نظام کو خیرباد کہے،انہوں نے کہا کہ قوم کے درمیان اجتماعی میثاق ائین پاکستان ہے جس پر عمل درامد وقت کی اہم ضرورت ہے ,تمام ادارے اپنے حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کریں گے تو ملک اگے بڑھے گا، ملک پر اس وقت امریکی غلام اشرافیہ کا قبضہ ہے جس سے ازادی وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے خواتین اسلام کے کردار اور اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ خواتین خود کو جدید عصری ودینی علوم سے اراستہ کریں’۔تقریب کے دوران 42 طالبات کو درس نظامی سمیت مختلف شعبوں سے فراغت پر ان میں اسناد تقسیم کرنے کیساتھ ان کے چادر پوشی بھی کی گئی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button