
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) آمن کے قیام اور ہر قسم کی لا قانونیت اور دہشتگردی کے خلاف انتظامیہ سمیت سیکورٹی فورسز کی آپریشن کے حمایت جاری رکھیں گے ۔وادی تالاش سمیت لوئر دیر کے آمن وامان کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے ۔قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کا مشترکہ اعلامیہ جاری۔
گزشتہ روز لوئر دیر کی پہاڑی علاقہ برچھڑئے تالاش میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ دہشگردوں کے خلاف کاروائی اور ان کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شییلنگ کے فوراً بعد قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے زیر اہتمام ایک گرینڈ مشاورتی جرگہ منعقد ہوا۔جس میں چاروں یونین کونسلوں کے مشران اور یوتھ اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے علاؤہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جرگہ کے دوران وادی تالاش سمیت ضلع بھر کے آمن وامان کے حوالے سے ہر کسی نے اپنا رایہ پیش کیا ۔جس کے روشنی میں قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نور محمد نے جرگہ کے تمام شرکاء کے باہمی آرا پر مشتمل مشاورت کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ۔کہ وادی تالاش سمیت ضلع بھر میں ہر دور میں مثالی آمن قائم ودائم چلے آرہا ہے ۔لہذا ہم یہاں کے آمن وامان کے ماحول کو کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے ۔اور علاقے میں خوف وہراس پھیلانے والے ،دہشتگردی کرنے والے ،لا قا نونیت بھرپا کرنے والے اور آمن وامان کو بدامنی میں تبدیل کرنے والوں کے خلاف متحد و متفق رہینگے ۔اوران کے خلاف انتظامیہ سمیت سیکورٹی فورسز کی حمایت کریں گے ۔قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے ترجمان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نور محمد نے آمن وامان کی قیام کے حوالے سے موقع پر باہمی اتفاق سے ایک مؤثر کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔