ْقدرتی ماحول میں چہل قدمی دماغی افعال کیلئے زیادہ مفید ہے، تحقیق

Spread the love

یوٹاہ: ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدرتی/سبزہ ماحول میں چلنے سے دماغ کے کام کو شہری ماحول کی نسبت زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

دماغی اسکین کے ایک نئے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ یونیورسٹی آف یوٹاہ کے بوٹینیکل گارڈن میں سیر کے لیے گئے تھے،

انھوں نے یونیورسٹی کے میڈیکل کیمپس کی عمارت میں ٹہلنے والوں کے مقابلے دماغی فنکشن ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جریدے ‘سائنٹیفک رپورٹس’ میں شائع ہونے والے تحقیقی نتائج میں محققین کا کہنا تھا کہ قدرتی مناظر یا ماحول میں چہل قدمی دماغ کے ایگزیکٹو فنکشن کو متحرک کرتی ہے جس سے انسانی یادداشت، فیصلہ سازی، مسائل حل کرنے اور منصوبہ بندی کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

یوٹاہ یونیورسٹی کے سائیکالوجی کے پروفیسر ڈیوڈ سٹریئر نے کہا کہ دماغ کے یہی ایگزیکٹو نیٹ ورک ان کاموں میں شامل ہوتے ہیں جو ہم روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

یہ اعلیٰ ترتیب کی سوچ کا ایک لازمی جزو ہے۔ اور ہماری ٹیم کی طرف سے کیے گئے مطالعے اس بات کا ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ فطرت میں چلنے سے دماغ کے اس پہلو پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button