
آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی اپنی ٹیم پر برس پڑے۔
اسکائی اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیم کی سلیکشن اور حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانچ بار کی عالمی چیمپئینز کو اگر ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں رہنا ہے تو جلد خامیوں پر قابو پانا ہوگا