
چھوٹے بچے جو اپنے والدین سے بہت قریب ہوتے ہیں ان میں دوسرے بچوں کے مقابلے میں مہربانی، دیکھ بھال کرنے اور دوسروں کا خیال رکھنے کے جذبات زیادہ ہوتے ہیں۔
حال ہی میں ہوئی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ والدین سے جذباتی طور پر زیادہ قریب بچوں کو ابتدائی بچپن اور جوانی کے دوران ذہنی صحت کے مسائل کا بھی کم سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اس کے برعکس وہ بچے جن کے والدین کے ساتھ تعلقات جذباتی طور پر کشیدہ یا بدسلوکی والے ہوتے ہیں، ان میں مثبت سوچنے، سمجھنے اور فیاضی کے جذبات کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔