
امریکا میں محققین کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا، حادثے سے منسلک (post traumatic) سردرد کو روک سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیئٹل، واشنگٹن میں مطالعے کے سینئر مصنف، VA نارتھ ویسٹ مینٹل النیس ریسرچ، ایجوکیشن اینڈ کلینیکل سینٹر کے ڈائریکٹر مورے رسکینڈ نے وضاحت کی کہ حادثے کے بعد اس قسم کے سر درد کے علاج کے چند اختیارات موجود ہیں۔