امت مسلمہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے مدد کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔ جمعیت طلبہ عربیہ ملاکنڈ ڈویژن

Spread the love

تالاش(حبیب محمد خٹک سے) بحیثیت مسلمان بیت المقدس (مسجد اقصیٰ)کا حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ امت مسلمہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے مدد کیلئے اٹھ کھڑے ہو۔مولانا محمد افضلان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ عربیہ ملاکنڈ ڈویژن کے زیر دیر لوئر میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی منتظم اعلیٰ مولانا محمد افضل نے کیا ۔مولانا محمد افضل نے مزید کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور حرمین الشریفین کے بعد دوسرا بڑا مقدس مقام ہے۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف اور جارحیت کے حوالے سے امت مسلمہ نے خاموشی اختیار کیا ہؤا ہے ۔جب کہ اس کے مقابلے اسرائیل کے ساتھ امریکہ ،برطانیہ حتی کہ عالم کفر شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔اگر چہ ہمارے مذہب اسلام کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔لیکن بد قسمتی سے
آج دنیا بھر میں 57اسلامی ممالک کے باوجود ہمارے فلسطینی مسلمان بہن بھائی بے یارو مددگار کسی صلاح الدین ایوبی کے انتظار میں شہید ہو رہے ہیں ۔او آئی سی جو کہ مسلمانوں کا نمائندہ تنظیم وہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئی ہوئے ہیں ۔اگر بعض عرب ممالک کسی دباؤ میں جنگی لحاظ سے مدد نہیں کرسکتا تو سفارتی تعلقات سے کام لیں۔اور غزہ کی نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے میں کردار ادا کریں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جماعت اسلامی واحد تحریک ہے جو کہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہے۔انہوں پاکستان سمیت دنیا بھر کے اقوام سے اپیل کی کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ناحق قتل عام کو روک لیں ۔جمعیت طلبہ عربیہ ملاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتمام دیر لوئر نکالی گئی غزہ ریلی سے جمعت طلبہ عربیہ کے صوبائی منتظم صوبہ خیبرپختونخوا عطاء اللہ یوسفزئی ،جماعت اسلامی دیر لوئر کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر حافظ یعقوب الرحمٰن ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button