
واڑی(نمائندہ نوائے دیر)دیربالا جبر انگروچم کا ٹرانسفارمر تین ہفتوں سے خراب ہےشکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے
کل تک ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں ہوا تو احتجاج پر مجبور ہونگے
دیربالا کے عشیری درہ جبر محلہ انگروچم کا بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ تین ہفتوں سے خراب پڑا ہے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے
اہل علاقہ نے کئ بار واپڈا ایس ڈی او اور ایکسین سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی
اخباری نمائندوں کو اپنا فریاد بیان کرتے ہوئے احسان اللہ اکبر ایڈووکیٹ ناصرزادہ لطیف اللہ سلیما خان اکبرزادہ نے بتایا کہ ہمارے محلے کے ساٹھ گھرانوں کے لیے 25 کے وی ٹرانسفارمر لگا ہوا ہے جوکہ گزشتہ دو سالوں میں بار بار خراب ہورہاہے ٹرانسفارمر کی مرمت کو لے جانے کے لیے بجلی صارفین چندہ کرکے لے جاتے ہے انہوں نے بتایا کہ پچاس کے وی ٹرانسفارمر کے لیے کاغذات تیار ہوچکے لیکن دو سالوں میں پچاس کے وی ٹرانسفارمر فراہم نہیں کیا گیا جبر انگروچم کے عوام واپڈا اہلکاروں کی رویہ تنگ اچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ کل تک ٹرانسفارمر کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگےV