الخدمت فاؤنڈیشن لوئر دیر کے زیر نگرانی کاروبار دینے کی سلسلے میں منعقدہ تقریب

Spread the love

الخدمت فاؤنڈیشن لوئر دیر کے موخاۃ سسٹم کے زیر نگرانی ہیروک ہرٹس کی تعاون سے 11 افراد کو 65,65ہزار روپے مالیت کی کاروبار دینے کی سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔دیر لوئر کے 11مستحق اور نادار افراد کو روزگار فراہمباعزت روزگار شروع کرنے کے لیے ہر ایک کو 60 ہزار روپے مالیت کا مالی امداد سمیت فروٹس اور سبزیوں پر مشتمل ہتھ ریڑیاں فراہم کیں گئیں۔الخدمت فاؤنڈییشن کے شعبہ مواخات پروگرام کے تحت تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس دیر لوئر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری سلطان زیب کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی سرپرست انجینئر حافظ یعقوب الرحمٰن تھے۔ اس موقع پر انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارالدین، ضلعی نائب صدر حاجی فضل مولا،جنرل سیکرٹری سلطان زیب،الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کے ڈائریکٹر مجید اللہ،رحیم زادہ، مولانا عبد الرحمن حذیفی، حاجی فہم الدین حاجی فصل رازق سمیت دیگر ذمہ داران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں معاشرے کے نادار اور ضرورت مندوں کی امداد کے لئے کوشاں ہیدیر لوئر کے مستحق اور نادار 11 افراد کو باعزت روزگار فراہم کئے گئے تاکہ وہ خودکفیل ہو کر اپنے خاندانوں کی بآسانی کفالت کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button