
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم ترین میچ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بنگلورو میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی ہے تاہم ہفتے کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہونا ہے جو صبح ساڑھے10 بجے شروع ہوگا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو بنگلورو میں دن2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔