ان برانڈز کے آئی ڈراپس کا استعمال فوراً ترک کردیں، نابینا ہونے کا خطرہ

Spread the love

امریکی فیڈرل ریگولیٹرز نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ متعدد برانڈز کے آئی ڈراپس استعمال کرنا فوری بند کردیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ متعدد آئی ڈراپس برانڈز کی فیکٹریوں میں غیر صحت مند مواد کا پتا لگا ہے جس کے بعد کئی بڑے برانڈز کے آئی ڈراپس اور جیل کا استعمال فوراً ترک کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

ایف ڈی اے کی جانب سے آنکھوں کی دیکھ بھال سے متعلق 26 مصنوعات ہیں جن کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آلودہ مصنوعات آنکھوں میں انفیکشن اور اندھے پن کا سبب بن سکتی ہیں کیونکہ آنکھوں پر لگائی جانے والی دوائیں یا ڈراپس جسم کے کچھ دفاعی نظام کو غیر موثر کرکے  صارفین کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button