
دیربالا۔(نمائندہ نوائے دیر)
تھل کمراٹ میں نوجوان نے بیمار چھوٹی بچی سے لازوال محبت کے دستان رقم کردی لینڈ سلائیڈنگ برفانی تودے سخت سردی چھ فٹ کی برف باپ کی ہمت کو شکست نہ دے سکی اور بیمار بچی کو گھر تڑپنے نہیں دی چھ کلومیٹر بند برف سے ڈھکی مشکل راستوں سخت ترین سردی کو طے کرکے بچی کو ہسپتال پہنچادیا۔ تین دن مسلسل برف باری کی وجہ سے تمام سڑکین پیدل راستے مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں ہر طرف خاموشی ہی خاموشی صدی کی شدید ترین برف باری پڑ چکی جندری میں اٹھ فٹ لاموتی میں چھ فٹ باڈگوئی میں دس فٹ برف پڑ چکی ہیں۔اسطرح پورا علاقہ برف سے بھر چکا ہے ہر گاوں میں الگ الگ کہانی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔
اس قسم کے درجنوں بچے اس وقت بند راستوں کی وجہ سے گھروں محصور ہیں۔