کراچی: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا، جس میں بورڈ میں انتخابات کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔
مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذکاء اشرف ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات پر بھی بات کریں گے اور گورننگ بورڈ کی تشکیل پر پیش رفت کی جائے گی۔
ملاقات میں پاکستان سپر لیگ سے متعلق مختلف امور اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔