
کراچی: روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 24 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک ایکسچینج میں ڈالر 280 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔