زرعی یونیورسٹی پشاور اور ایگریکلچر ریسرچ فیسیلیٹیشن کمپلیکس (اے آر ایف سی) کے مابین مفاہمتی سمجھوتہ

Spread the love

زرعی یونیورسٹی پشاور اور ایگریکلچر ریسرچ فیسیلیٹیشن کمپلیکس کے مابین مفاہمتی سمجھوتے پر دستخط کرنے کے سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور ڈائریکٹر جنرل لینڈ و ڈائریکٹوریٹ جی ایچ کیو بریگیڈیئر ارشد توفیق نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع ڈائریکٹر ماڈرن فارمنگ خیبرپختونخوا بریگیڈیئر محمد عامر کیانی، زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف اور پروفیسر ڈاکٹر سید مہر علی شاہ بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کا مقصد ملٹری فیملی بحالی آرگنائزیشن (ایم ایف آر او) کی طرف سے زرعی یونیورسٹی پشاور کو ایگریکلچر ریسرچ اینڈ فیسیلیٹیشن کمپلیکس (اے آر ایف سی) چپو بہاولپور میں تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے ہر قسم کے تحقیقی وسائل اور سہولیات کے ساتھ سازگار ماحول فراہم کرے گا۔ جدید زرعی مشینری ، معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار دوا و دیگر سہولیات سمیت یونیورسٹی کے 20 سے 25 طلباء کو انٹرن شپ ریسرچ کے مواقع فراہم کرے گے۔
زرعی یونیورسٹی پشاور کی طرف سے فیکلٹی اور طلباء کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے تحقیقی سرگرمیوں ، فصلوں کے تجربات، مختلف فصلوں کے موافقت کے ٹرائلز، کیڑوں پر قابو پانے، انٹامولوجی، بائیوٹک اور اے بائیوٹک سٹریسیس ، موسمیاتی تبدیلی، سوائل سائنسز اور پانی کے انتظام ، تحقیقی سہولت کے زرخیزی کے نقشے تیار کرنا اور کھاد کی سفارشات کرنا، جنگلاتی درختوں اور باغبانی کے پودوں کے لئے نرسری کا قیام اور لینڈ سکیپنگ کے لیے مشاورتی سہولیات ، لائیوسٹاک مینجمنٹ اور جانوروں کی افزائش سے متعلق تحقیقی سرگرمیاں فراہم کرے گی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے انہیں یونیورسٹی میں جاری نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور سے فارغ التحصیل طلباء ملکی و بین الاقوامی سطح پر زراعت و لائیو سٹاک اور دوسرے اہم شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور زراعت و لائیوسٹاک کی ترقی میں زرعی یونیورسٹی پشاور اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button