وادی تالاش دیر لوئر کے70فیصد آبادی وبائی امراض میں مبتلا

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) ضلع بھر کی طرح وادی تالاش دیر لوئر کے70فیصد آبادی وبائی امراض نزلہ ،زکام،فلو،کھانسی ،گلے اورسینے کے عارضے کے علاؤہ شدید درد وبخار میں مبتلا ۔

ایک سروے کے مطابق ماہ دسمبر شروع ہوتی ہی سرد موسم اور خشکی کی مضر اثرات مرتب ہونے لگے ۔

غیر سرکاری اور حفظان صحت ہٹ کر عوامی رایہ کی مطابق موجودہ وبائی امراض کرونا وائرس سے ملتے جلتے علامات نمودار ہو رہےہیں ۔

عوامی حلقوں کی مطابق شائد یہ وبائی امراض بھی کرونا وائرس کی ایڈوانس شکل ہو ۔

جس کی وجہ سے وادی تالاش کے ہر گھر ، تعلیمی اداروں اور دینی مدارس اس وبائی امراض میں گزشتہ دو ہفتوں سے مبتلا ہے۔

زیادہ تر تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں زیر تعلیم بچے،بچیاں اس سے شدید متاثر ہے ۔

ودادی تالاش دیر لوئر سے تعلق رکھنے والے مختلف عوامی حلقوں نے ضلع حکومت اور محکمہ صحت سے بروقت ایکشن لینے اور ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں عموماً اور وادی تالاش کے چاروں یونین کونسلوں یعنی نورہ خیل ،شاہی خیل ،دوشخیل اور بانڈہ گئی یونین کونسلوں کے لیے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دیا جائے ۔

تاکہ اس موسمیاتی تبدیلی کی سبب رونما ہونے والے اس وبائی امراض کا تدارک کیا جائے ۔اور مزید قیمتیں جانے نقصان سے بچایا جاسکے ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button