
حکومت کی بے بسی پر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر زبیر بادشاہ نے اپنی مدد اپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ڈینٹل بلاک کے لئے اپنے جیب سے لاکھوں روپے مالیت کا ساز وسامان خرید کرنئی مثال قائم کی اور عوام کے دل جیت لئے مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی فراہمی حکومت اور محکمہ صحت کی زمہ داری ہے لیکن بد قسمتی سے سالانہ اربوں روپے کا بجٹ مختص کرنے کے باجود بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کے وہ سہولیات دستیاب نہیں جوکہ محکمہ صحت کے حکام اس کا دعوی ٰ کرر ہے ہیں ڈینٹل کا شعبہ بھی اہمیت کا حامل ہے جہاں روز انہ سینکڑوں مریض علاج معا لجہ کے لئے اس شعبہ کا رخ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے مبینہ طور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو وہ سہولیات نہیں ملتی جس کا وہ تووقع کرتے چلے آرہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ ہسپتال جس پر لوئر دیر، اپر دیر، سمیت افغان مہاجرین کا انحصار ہیں اور دور دراز علاقوں سے یہاں لوگ علاج معا لجہ کے لئے اتے ہیں لیکن بدقسمتی سے فنڈز کی عدم دستیابی سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ڈینٹل بلاک میں سہولیات کا فقدان سے عوام کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیشترساز وسامان بوسیدہ او ر ناکارہ ہونے سے مریض آر ٹی سی اور دانتوں کی فیلنگ کرنے کے لئے مریض پرائیویٹ کلینکس جانے پر مجبور ہورہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ڈینٹل بلاک کو جدید سہولتوں سے آراستہ سازوسامان کی فراہمی ناگزیر ہے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ڈینٹل بلاک میں پانچ ڈینٹل ڈاکٹرز اور پانچ ٹیکنیشن ڈیوٹی انجام دیں رہے ہیں ڈینٹل بلاک کے انچارج ڈاکٹر زبیر بادشاہ کی قیادت میں پانچ ڈاکٹر ز اور پانچ ٹیکنیشن کوالفائڈعملہ مریضوں کی خندہ پیشانی کے ساتھ خدمت کر رہے ہیں اور خصوصاڈاکٹرز زبیر بادشاہ اور ٹیکنیشن میاں جاوید اور محمد ابرار تاجک دانتوں کے امراض کے بہترین معالج اور وہ مریضوں کی خندہ پیشانی اور دلجمعی کے ساتھ خدمات انجام دیں رہے ہیں تاہم فنڈزکی عدم دستیابی اور ناکا فی سہولیات کی وجہ سے اکثر مریض ان کے ساتھ تکرار کرتے ہیں کہ سرکاری ہسپتال میں آر ٹی سی، اورڈینٹل ایکسرے کی سہولت کیوں نہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال تیمرگرہ کا ڈینٹل بلاک میں ڈینٹل ایکسرے مشین، دانتوں کی آر ٹی سی، اور فیلنگ کرنے کی سہولیات نہیں جبکہ دانتوں کو نکالنے کے لئے دانتوں کو سن کرنے کیلئے انستھزیا انجکشن/ ادویات کی کمی ہے جبکہ گلوز تک دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیکنیشن کو ہیپٹائٹس کی بیماری لگنے کا خدشہ ہے زرائع کے مطابق تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کے ڈینٹل بلاک میں 1984، 2009، 2014میں نصب یونٹ ناکارہ اور بوسیدہ ہوچکے ہیں اور اس وقت صرف 2یونٹ فعال ہے جبکہ موجودہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی او پی ڈی کے پیش نظرکم از کم 6یونٹس کی ضرورت ہے ڈینٹل بلاک میں ناکا فی سہولیات اورفنڈز کی عدم دستیابی پر ڈینٹل بلاک کے انچارج ڈاکٹر زبیر بادشاہ نے چارج سنبھالنے کے بعد مریضوں کی سہولیات کے لئے اپنے خرچ پر ڈینٹل بلاک میں اے سی، سٹیل کے ، بینچز، رنگ وروغن، سٹبلائزر، گلوز کی سہولیات فراہم کرکے عوام کے دل جیت لئے جبکہ اپنی مدد اپ کے تحت دو بار اٹو کلیو مشین کو بھی مرمت کر ایا ڈاکٹر زبیر بادشاہ ایک شریف الفنس، ملنسار اور خدا ترس ڈاکٹر ہیں وہ ڈینٹل بلاک میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے اپنے نجی کلینکس میں مریضوں کا معائنہ اور علاج معا لجہ کا فائدہ اٹھا سکتے تھے تاہم انھوں نے غریب عوام کے مشکلات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہستال تیمرگرہ کے ڈینٹل بلاک میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے غرض سے اپنے جیب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال ڈینٹل بلاک کے لئے لا کھوں روپے مالیت کا انسٹرومنٹ ساز وسامان فراہم کرکے عوام کے دل جیت لئے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر زبیر بادشاہ کی فیاضی اپنی جگہ تاہم اب بھی ڈینٹل بلاک تیمرگرہ میں سہولیات کا فقدان ہیں جس کا پہلے زکر ہوچکا ہے تاہم حکومت اور محکمہ صحت کا بھی فرض ہے کہ ڈینٹل بلاک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ کو ڈینٹل کے شعبہ کو ایکسرے مشین، اٹو کلیو مشین اور دیگر جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ غریب عوام پرا ئیوٹ مہنگے علاج کے بجائے سرکاری ہسپتال میں مفت اور سستے علاج سے مستفید ہوسکے۔