ووٹر آگاہی مہم کے حوالے سے خواجہ سرا اور معذور افراد پر خصوصی توجہ دی جائے،الیکشن کمشنر دیر بالا

Spread the love

شرینگل(تحصیل رپورٹر) شرینگل،ووٹر آگاہی مہم کے حوالے سے اجلاس،خواجہ سرا اور معذور افراد پر خصوصی توجہ دی جائے،الیکشن کمشنر دیر بالا کی ہدائت۔تفصلات کی مطابق ووٹر آگاہی مہم کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول پناہ کوٹ میں آگاہی سیشن منعقد ہوا ۔جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرن آؤٹ بہتر بنانا ہماری زمہ داری ہے۔اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم عام شہری تک یہ پیغام پہنچائے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ووٹ ایک اہم چیز ہے۔جس کی اہمیت سے انکار ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام شرکاء ووٹ کی اہمیت سمجھیں اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اسے خواجہ سراؤں اور خصوصی افراد کو بھی پہنچائیں ۔تاکہ ہم سب زمہ دار شہری بن کر ملک و قوم کے کام آئے۔انہوں نے سکرین آپ کمپارٹمنٹ،بلٹ باکس اور ووٹ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button