عبدالولی خان یونیورسٹی مردان تیمرگرہ کیمپس میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے ، پیپلز پارٹی آدینزئی

Spread the love

چکدرہ( احسان دانش)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان تیمرگرہ کیمپس میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے ، مردان یا دیگر علاقوں کے لوگوں بھرتی کرانے کا فیصلہ کسی طور قابل قبول نہیں ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آدینزئی کے رہنماء خورشید علی خان ، قیصر خان اور امان اللہ خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام.لگایا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں گورنر غلام علی کی ایماء پر 350 ملازمین کو بھرتی کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاہم ہم ایسے کسی بھی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کی ملازمت دیر کے عوام کا حق ہے اور وہ اس حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ، انہوں نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے تیمرگرہ کیمپس میں مقامی افراد کو ملازمت دینے کا پر زور مطالبہ کیا کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر لوئر خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو لوگ احتجاج کے لئے نکلیں گے اور حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button