سوات میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ریونیو دربار کا انعقاد، متعدد شکایات موقع پر حل

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی سربراہی میں آج گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل سکول ودودیہ سیدو شریف میں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو کاغذات مال کی درستگی، انتقال کا اندراج، فردات کا اجراء، رجسٹری کا اندراج اور محکمہ مال سے متعلق دیگر مختلف شکایات اور مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات محمدحامد، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سوات، تحصیلداران و نائب تحصیلداران ضلع سوات، گرداوران اور تمام متعلقہ پٹواریان کے ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں نے اندراج انتقال، فرد جمع بندی، حد براری، درستگی ریکارڈ اور معاملات مالیات سے متعلق درپیش مسائل ڈپٹی کمشنر سوات کے سامنے پیش کئے جس پر انہوں نے کئی مسائل موقع پر حل کئے اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے پٹواری اوردیگر افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں دور کی جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button