ٹینس کے میدان میں پاکستان کے خلاف بھارت کی سازش ناکام ہو گئی۔

Spread the love

ٹینس کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش رچنے کی بھارت کی کوشش ناکام ہوگئی۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے آئندہ سال فروری میں پاکستان میں ہونے والے ڈیوس کپ سے متعلق بھارت کے موقف کو مسترد کر دیا۔ 15 رکنی ڈیوس کپ کمیٹی نے دونوں ممالک کا موقف جاننے کے بعد پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔ اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو پاکستان میں میچ کھیلنے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button