
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر کا کہنا ہے کہ بہت کوشش کی لیکن میچز میں کامیابی نہ مل سکی، سمجھ نہیں آرہی کہ کارکردگی کیوں نہ ہوسکی۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ کولکتہ میں فیملی کے لیے شاپنگ پر جانا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرنٹ لائن اسپنر کے طور پر کھیلے لیکن وکٹیں نہ لے سکے۔