
لوئیر دیر )ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے خصوصی ھدایت پر اے سی تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے تیمرگرہ و مضافات میں دودھ فروشان کے دکانات چیک کرکے ایک دکان کے گودام میں مضر صحت خشک پاؤڈر پکڑ لئے جو کہ ملاوٹ کیلئے دودھ میں استعمال کئے جاتے ہیں موقع پر دکان کو سل کیا گیا اور بغرض قانونی کارواء متعلقہ دودھ فروش سے شناختی کارڈ قبضے میں لے لیا گیا علاوہ ازیں دریائے پنچکوڑہ میں نہانے پر دفعہ 144 کے نفاذ کے پیش نظر اس پاس لوگوں کو تنبہہ دی گی اورہدایات جاری کئے کہ بچوں،نو جوانوں بشمول تمام افراد دریائے پنچکوڑہ میں نہانے سے پرھیز کریں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارواء عمل میں لاء جائیگی