
جماعت اسلامی کے مرکزی سراج الحق نے کہا ہے
کہ نوازشریف شہباز شریف،اصف علی زرداری،بلاول بھٹوزرداری اور تبدیلی والوں نے ملک کی معیشت تباہ کردی اور قومی خزانے کو لوٹ لیا پی ڈی ایم نے پندرہ ماہ کے حکومت دوران اپنے تمام کیسز ختم کئے۔
ملک مزید دو خاندانوں کی حکمرانی نہیں چل سکتی ہی اٹھ فروری کو ترازو پر مہر لگا کر ایمان دار قیادت کا انتخاب کریں
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلامبٹ شائٹی میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
کنونشن سے پی کے 14امیدوار صاحبزادہ محمد یعقوب خان،سعودی وزرات اوقاف کے نمائندے خصوصی مولانا الشیخ نور احمد دین مولانا عنایت اللہ اصلاحی اور مولانا عبید اللہ خلیل نے بھی خطاب کیا،
سراج الحق نے کہاکہ ملک میں عدل وانصاف کاقیام جماعت اسلامی کا یک نکاتی ایجنڈا ہے ملک میں جاری معاشی بد حالی وبد انتظامیی کے خاتمے اور ملکی انتظامی اداروں کے وقار کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گے
سراج الحق نے کہاکہ ملک میں مزید دو خاندانوں کی حکمرانی نہیں چل سکتی ہے ان دو خاندانوں نے ملک کو آئی ایم ایف ورلڈ بینک کا مقروض بنا دیا ہے قوم مزید امریکہ اور دیگر قوتوں کی غلامی برداشت نہیں کر سکتے ہیں
انھوں نے کہاکہ اج بھارت،فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں اور عافیہ صدیقی امریکہ جیل میں قید ہے لیکن جماعت اسلامی کے علاؤہ کسی نے آواز نہیں اٹھائی،
ملک میں اج مہنگائی بیروزگاری بدامنی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں اکر عوام ریلیف دینے کے ساتھ ملک پرامن و خوشحال بنائی گی
8فروری کے انتخابات ملک کیلئے خوشحالی کا دن ہوگا قوم ترازو پر مہر لگا کر ملک کرپٹ مافیا کا خاتمہ ملک کو حقیقی معنوں میں آزاد کرائیں
جماعت اسلامی اقتدار میں اکر عوام ریلیف دینے کے ساتھ ملک پرامن و خوشحال بنائی گی
جماعت اسلامی اقتدار میں اکر عوام ریلیف دینے کے ساتھ ملک پرامن و خوشحال بنائی گی قبل ازیں خزانہ،بلامبٹ،حاجی آباد میں امیر جماعت اسلامی کا شاندار استقبال کارکنوں کی نعرہ باری پھول نچھاور کئے گئے۔