کمسن لڑکوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرکے ٹک ٹاک پر وائر ل کرنے والا شانگلہ کا نوجوان گرفتار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)مینگورہ پولیس نے کمسن لڑکوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرکے ٹک ٹاک پر وائر ل کرنے والے شانگلہ کے نوجوان کو گرگرفتار کرلیا۔ اسلام خان ولد سیدرحمان سکنہ چکیسر شانگلہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے کے بعد مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیوروڈ مینگورہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم اسلام خان کمسن لڑکوں کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیوزبناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرتاتھا جس سے نہ صرف فحاشی وعریانی پھیلتی بلکہ کمسن لڑکوں کی عزت کو بھی سوشل میڈیا پر اچال دیتا تھا۔ مینگورہ پولیس کے ایس ایچ او مجیب عالم خان نے ملزم کو گرفتارکرکے اپنی ہی مدعیت میں اس کے خلاف دفعات293-294PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button