ملاکنڈڈویژن میں کسی قسم کے ٹیکس کے نفاذ کو مانتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا ٹیکس کانفاذ ہونے دیں گے۔ پختونخواملی عوامی پارٹی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات قومی جرگہ نے ملاکنڈڈویژن میں پائیدار امن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے

اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ کسی بھی صورت امن وامان کو سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا

۔ ملاکنڈڈویژن کی جداگانہ آئینی حیثیت کو بحال کیاجائے گا۔ ہم ملاکنڈڈویژن میں کسی قسم کے ٹیکس کے نفاذ کو مانتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا ٹیکس کانفاذ ہونے دیں گے۔

اس حوالے سے سوات پریس کلب میں ڈویژنل سطح پر گرینڈ جرگہ منعقد ہوا

جس میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے شریک چیئرمین اور سوات قومی جرگہ کے سربراہ اومختیار خان یوسفزئی،اے این پی کے بریگیڈ ئر(ر) محمدسلیم خان،پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے ملک عظمت خان،سوات بار کے صدر سعید خان،جماعت اسلامی کے حمیدالحق اورامیدوارقومی اسمبلی اخترعلی خان،قومی وطن پارٹی کے شیر زادہ بہادرخان،تاجربرادری کے ڈاکٹر خالدمحمود،تحصیل ناظم کبل سعید خان ڈھیرئی، مسلم لیگ ن کے واجدعلی خان،جے یو آئی کے قاری فتحت اللہ اوردیگر علاقہ مشران نے شرکت کی۔

مقررین نے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں پائیدار امن کا قیام ہمارا بنیادی ور آئینی حق ہے اور امن کی صورتحال پر ہم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان کے تحت ملاکنڈڈویژن ایک ٹیکس فری زون ہے اور ہمارا دو ٹوک مطالبہ ہے کہ اس ڈویژن کی آئینی اور جداگانہ حیثیت کو بحال کرکے ٹیکس فری زون برقرار رکھا جائے۔

بصورت دیگر ہم کسی قسم کے ٹیکس کے نفاذ اور ادائیگی کو تیار نہیں اور شدید مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سروے آف پاکستان کے نام پر ملاکنڈ ڈویژن کے پہاڑوں اور جنگلات پر قبضے کی سازش ہو رہی ہے،لیکن ہم اپنے جنگلات اور پہاڑوں کو سازش کی نذر نہیں ہونے دیں گے،

جرگہ کے مشران نے کہاکہ سوات ایکسپریس وے فیز ٹو کو زرعی زمینوں کی بجائے دریا کنارے بنایا جائے تاہم اگرحکومت نے زرعی زمینوں کو زبردستی ہتھیانے کی کوشش کی تو ہم شدید مخالفت کرکے مزاحمت کریں گے اور عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سے مختلف اشیاء کی خریداری میں انکم ٹیکس لیا جاتا ہے اور اب کوشش کی جارہی ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سہولت ختم کرکے کسٹم ایکٹ نافذ کیا جائے لیکن ہم کسی صورت کسٹم ایکٹ اور ٹیکس کے نفاذ کے لئے تیار نہیں اوراس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button