
لویر دیر
قیام امن کے بعد تیمرگرہ میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول بالکل سازگار ہے،
حصول رزق حلال کے لیے سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگا کر روزگار کے مواقع پیدا کریں
ان خیالات کا اظہار تحصیل چیئرمین تیمرگرہ مفتی عرفان الدین نے تیمرگره میں سیف گروپ کی زیر اہتمام دو روزہ نمائش کے دوسرے دن منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا تقریب سے سابق وزیر خزانہ مظفرسیر انڈیکیٹ چیمبر اف کامرس کے صدر سید نور عالم بادشاہ سیف گروپ کے چیف ایگزیکٹو کلیم اللہ مروت،مارکیٹنگ ڈائریکٹر جنید انور،مارکیٹنگ مینیجر بنیامین مروت .اعجاز خطاب کیا،اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لیے مثبت ماحول اور اعتماد کی فضا کا ہونا لازمی ہے سیف گروپ ملک بھر خصوصا مری ملم جبہ اور پشاور میں بڑے بڑے کمرشل اور ریزڈینشنل پلازے تعمیر کر چکی ہے جو مذکورہ گروپ پر اعتماد کا واضح اظہار ہے،اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ہے کم منافع کے ساتھ مکان یا دفتر کی تعمیر ہر انسان کا خواب ہے اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا کہ ملاکنڈ ڈویژن خصوصا دیر پائین میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول انتہائی سازگار ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قدرتی افات کے بعد مقامی سطح پر سرمایہ کاری سے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اس موقع پر تحصیل چیئرمین مفتی عرفان الدین نے سیف گروپ کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔