رانی سنگر کے مقام پردو خاندانوں کے درمیان صلح کی تقریب

Spread the love

لوئیر دیر)رانی سنگر کے مقام پردو خاندانوں کے درمیان صلح کی تقریب منعقد ہوئی

جس میں رحمت خان نامی شخص نے اپنے نوجوان بیٹے کے قاتل خاندان کو فی سبیل اللہ معاف کردیا

تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر کو دانوہ کے رہائشی سلمان کی گاڑی سے رانی سنگر کے رہائشی نوجوان نظام اللہ جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھے جان بحق ہو گئے تھے

عما ئدین علاقہ پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنما اور ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے سابق صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ، فضل خالق، احمد خان، میاں سید اورخان،مفتی سعد اللہ، مولانا محمد جمیل، پر مشتمل جرگہ کی کو ششوں سے فریقین کے درمیان صلح کرانے کی کوششیں کئے جوکہ کامیاب ہوگئے

اس حوالے سے رانی سنگر میں رحمت خان کے رہائش گاہ پر راضی نامہ کی ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی

جس میں فریقین کے علاوہ، عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جرگہ نے فریقین کو بغلگیر کرا یا تقریب سے ڈسٹرکٹ با رتیمرگرہ کے سابق صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ، تھانہ خال کے ایڈیشنل ایس ایچ او صاحبزادہ خان، مفتی سعد اللہ، فضل خالق، عبدالخالق، مولانا محمد جمیل ودیگر نے کہا کہ صلح کرنا اللہ تعالیٰ کو پسند ہے انھوں نے ملزم خاندان کو معاف کرنے پر مقتول نوجوان نظام للہ کے والد رحمت خان کو خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے کسی دیت کے ادائیگی کے بغیر اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ملزم خاندان کو معاف کردیا مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل، اور موبائل کے بجائے تعلیم دیں اور اپنے بچوں کی صحیح خطوط پر تربیت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button