
سوات(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سوات کے زیراہتمام الخدمت منگورہ میں انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پرورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جسں میں ارکان ، کارکنان سمیت مخیر اور موثر افراد نے بھی شرکت کی۔ نائب ناظمہ صوبہ اقبال جہان نے انفاق فی سبیل اللہ پر درس دیتے ہوئے کہا کہ انفاق کا اولین مقصد تزکیۂ نفس ہےاور اسی کے ذریعے رب کی رضا اور نفس کی تربیت مقصود ہے۔ تاکہ اقامت دین کی جدوجہد کے لئے انسان کی تیاری ہوسکے اور یہی جماعت اسلامی کا اولین مقصد ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کی نظام کا نفاذ ہو۔اور انسانی مالی اور جانی وسائل اس مقصد کی تکمیل میں صرف ہو۔ جماعت اسلامی کی ضرورت اور کام پر نائب ناظمہ صوبہ رابعہ پائندہ نے تفصیلی بحث کی اور اس بات پر زور دیا کہ جماعت کا پیغام معاشرے کی ہر فرد تک پہنچنا چاہئے تاکہ ایک صالح معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے۔ ناظمہ ضلع حسنیٰ حفیظ نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیااور اسی کیساتھ ہی ملک و قوم اور خصوصی طور پر فلسطین کے مظلومین کی لئے دعا کےسات
…ھ پروگرام کا اختتام ہوا۔