شرینگل: بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے سے تجاوز

Spread the love

شرینگل (تحصیل رپورٹر) بجلی لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے سے تجاوز کرگئی۔عوام سڑکوں پر نکل آئے۔شرینگل بازار میں مظاہرے کے دوران ملک شاکر اللہ اور دیگر کا کہنا تھا۔کہ بقایاجات کے نام پر عوام کا خون چوسا جا رہا ہے۔اب عوام تنگ آگئے ہیں کہ اپنے حق کیلئے آواز بلند کرے۔ان کا کہنا تھا کہ دن رات بجلی بند کرنا لوڈ شیڈنگ نہیں بلکہ ظلم ہے۔اور بغیر میٹر دیکھے بل بھیجا جا رہا ہے۔زیادہ تر لوگ اس اووربلنگ کی وجہ سے بل نہیں دیتے۔تاہم اگر پھر بھی واپڈا کے بقایاجات ہیں تو واپڈا آکر ان سے وصول کرے ہم حمایت نہیں کرتے لیکن جو یونٹ ریگولر پیمنٹ والوں کے باقی ہے۔واپڈا وہ بل معاف کرنے کی صورت میں واپس کرے۔مظاہرین نے کہا کہ اگر ایک ہفتے تک شیڈول کی مطابق بجلی بحال نہ ہوئی تو اگلے جمعرات کو چکیاتن جاکر گریڈ کے سامنے اور دیر چترال شاہراہ پر احتجاج کرینگے۔مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک دیر کمراٹ بھی بند رکھا۔اسی دوران مسافر بھی احتجاج میں شامل ہوگئے اور مظاہرین کے ساتھ واپڈا کے خلاف نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button