دیر پائین: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ کی غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب نعمان پرویز نے عائشہ کے گھر کا دورہ کیا،
ابتدائی رپورٹ کے مطابق عائشہ مقامی مدرسہ میں مردہ پائی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
آج ڈپٹی کمشنر دیر پائین کے ہدایت پر چائیلڈ پروٹیکشن آفیسر ، ڈی۔ ایس۔پی اور ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او منڈا نے بھی مقامی مدرسے کا دورہ کرکے ابتدائی رپورٹ مرتب کی۔
فی الحال پولیس تمام زاویوں سے اپنی تفتیش کر رہی ہے اور نمونے پوسٹ مارٹم کے لیے پشاور بھیجے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button