تیمرگرہ: ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز

Spread the love

تیمرگرہ بیورو نیوز
ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحانات کا آغاز فرسٹ ایئر کے فزکس مضمون کے پیپر سے پرآمن ماحول میں میں آغاز کردیاگیاامتحانی ہالوں میں ایماندار اور بے داغ امتحانی عملے کی تعیناتی کی گئی ہے امتحان کی شفافیت ہر حال میں برقرار رکھی جائے گی ان خیالات کااظہار چیئر مین و کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان نے مختلف امتحانی ہالوں کے معائنہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے سالانہ امتحان کا آغاز آج پرآمن ماحول سے ہوگیا ہے امتحانات میں کل 70ہزار امیدوار شریک ہونگے جس کیلئے کل 282امتحانی ہال قائم کی گئی ہے جبکہ امتحانی عملے کی تعیناتی کمپیوٹرائرزڈ ڈرا کے زریعے عمل میں لائی گئی ہے انھوں نے کہاکہ امتحانات کی شفافیت میں بورڈ انتظامیہ کیساتھ ساتھ بورڈ کے ائی ٹی شعبہ کا اہم کردار ہے جو قابل ستائش ہے انھوں نے کہاکہ انٹر کے سالانہ امتحانات کو صاف اور شفاف بنانے اور نقل مافیا کے خلاف خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جو امتحانی ہالوں کا اچانک معائنہ کرئے گی انھوں نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ اپنی فرائض ایمانداری کیساتھ انجام دے جبکہ امتحانی ہالوں میں غفلت اور کوتاہی قعطا برادشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button