لوئیر دیر: جماعت اسلامی کا کسٹم ودیگر ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف بھر پور مزاحمت کا اعلان

Spread the love

لوئیر دیر) جماعت اسلامی ضلع دیر پائین نے ملاکنڈ ڈویژن میں جولائی سے ممکنہ کسٹم ودیگر ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف بھر پور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے 2جون کو سوات ایکسپریس وے پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا،ملاکنڈ ڈویژن سے ایک درجن کے ممبران منتخب قومی جبکہ 29ممبران صوبائی اسمبلی عوام کے حقوق پر چپ کا سادھ کا خاتمہ کرئے حکومت اپنے وعدے پر عمل کرکے 2069تک ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ سے گزیز کرئے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وسابق ایم پی اے اعزاز الملک افکاری نے جنرل سیکرٹری انجینئر یعقوب الرحمن تحصیل امراء اور سابق تحصیل ناظمین و دیگر زمہ داروں کے ہمراہ احیاء العلوم بلامبٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا،انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن 9اضلاع پر مشتمل صوبہ خیبر پختونخوا کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ڈویژن ہے جہاں 90لاکھ لوگ مقیم ہیں 1969میں حکومت نے یہاں کے پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں ایک سو سال تک ہرقسم کے کسٹم اور ٹیکس کے نفاذ سے مستثنیٰ قرار دیا تھا لیکن افسوس سے کہناپڑ رہاہے کہ اب حکومت اپنے معائدہ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے یکم جولائی سے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم اور ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ کر چکی ہے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہناتھاکہ ملاکنڈ ڈویژن ماضی میں سیلاب،زلزلے،دہشت گردی اور قدرتی آفات کا شکار ہے اور یہاں کے عوام انتہائی غربت کی زندگی گزرنے پر مجبور ہیں انھوں نے حالیہ عام انتخابات میں نومنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ڈویژن میں ممکنہ طورپر کسٹم اور ٹیکسز نفاذ پر مکمل طورپر خاموش تمائش بین بیٹھے ہیں جوکہ یہاں کے عوام کی توہین ہے انھوں نے نومنتخب اراکین اسمبلی کا فرض بنتاہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرکے ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی اور پسماندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں لیکن ایک درجن قومی اور 29ایم پی ایز ایوانوں میں چپ کا سادھ لیاہے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی نے ہمیشہ ایوان کے اندر اور باہر ڈویژن کے عوام کی ترجمانی ہے لیکن اب بدقسمتی سے جماعت اسلامی کی ایوانوں میں نمائندگی نہیں ہے تاہم جے ائی ایوانوں کے باہر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئے گی انھوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ عوامی کا نمائندگی کا حق اداکرکے کسٹم اور ٹیکسز کے ممکنہ نفاذ کے خلاف اقتدار کے ایوانوں میں کردار ادا کریں جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ممکنہ کسٹم اور ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف 2جون کو سوات ایکسپریس وے پر احتجاجی دھرنا ہوگا جس میں تمام سیاسی جماعتوں سمیت وکلاء،ٹریڈ یونین،سول سوسائٹی کے نمائندوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی جائے گی انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی غربت اور پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور دس سال تک کسٹم اور ٹیکسز کے نفاذ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button