ملک میں تعلیم اور طلبہ کا مستقبل تاریک بنتا جا رہا ہے ، اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا

Spread the love

چکدرہ ( احسان دانش )اقوام کی ترقی میں تعلیم ، طلبہ اور نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے

لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم اور طلبہ کا مستقبل تاریک بنتا جا رہا ہے ،

اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے ناظم وسیم حیدر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے تشویش خا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا میں 318 کالجز بلڈنگ اور اساتذہ کی کمی کے مسائل سے دوچار ہیں

جہاں 14 ہزار سے زائد اساتذہ کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ 32 میں سے 12 جامعات بدترین مالی بحران کے شکار ہیں جبکہ دسمبر میں یہ تعداد 20 ہو جائیگی ، انہوں نے کہ طلبہ تنظیمیں طلبہ کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن طلبہ یونین کا مطالبہ کرنے پر اساتذہ بھی ہماری مخالفت کرتے ہیں حالانکہ ان کی اپنی تنظیم موجود ہے ، وسیم حیدر نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم، تعلیمی اداروں میں منشیات اور ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ 22 نومبر کو جامعہ پشاور میں طلبہ کے گرینڈ کنوشن کا اہتمام کر رہی ہے جو ان مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں طلبہ حقوق مانگتی ہیں اور اپنے حقوق مانگنے کو سیاست نہیں کہتے ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button