
تیمرگرہ ۔۔۔ہارون خان
تعلیمی بورڈ ملاکنڈکے کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان کا میڑک کے جاری اینول ٹو کے مختلف امتحانی ہالوں کا دورہ کیا
اس سلسلے میں انھوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول حیاسیرئی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکندری سکول کمبڑ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لعل قلعہ اور گورنمنٹ ہائی سکول کمبڑ کے علاوہ دیگر مختلف امتحانی ہالوں کا دورہ کیا
جہاں پر انھوں نے امتحانی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور انھیں ہدایات جاری کیں کہ نقل کے خاتمے اور امتحان کو شفاف بنانے میں اپنی فرائض احسن طریقے سے انجام دے
میڈیا کے نمائندوں کے بات چیت کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان کا کہناتھا کہ امتحانات کو شفاف بنانے اور نقل جیسے ناسور کے خاتمے اور پر چوں کی جانچ پڑتال کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں
تاکہ کسی بھی امیدوار اور طالب علم کی حق تلفی نہ ہو،انھوں نے کہاکہ امتحانات میں شفافیت اور پر چوں کی چیکنگ جدید تقاضوں کے عین مطابق کرانے اور فرض شناس امتحانی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانے تما م دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ ایس ایل او سسٹم کے تحت امتحانات کے انعقاد کیلئے بورڈ انتظامیہ ورکشاپس اور اگہی سمینارز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے طلباء،والدین اور اساتذہ کی تمام خدشات کا خاتمہ ہو جائیگا۔