ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو غیر قانونی تارکین کے خلاف تاریخی آپریشن کیا جائے گا، امریکی میڈیا

Spread the love

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تاریخی مہم چلائی جائے گی۔

امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنے تو غیر قانونی تارکین وطن کو کیمپوں میں رکھا جائے گا اور ملک بدر کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ہر سال لاکھوں افراد کو ملک بدر کیا جائے گا اور جو لوگ کئی دہائیوں سے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انہیں بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں پر دوبارہ امریکا آنے پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button