جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ

Spread the love

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نیلیڈی پانڈور نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نیلیڈی پانڈور نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت کے خلاف مظالم کر رہا ہے، اور خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کے تحت 4 میں سے 3 خلاف ورزیاں کی ہیں: جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی۔

نالیدی پانڈور نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی پراسیکیوٹر غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کو تیز کرے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی کابینہ کے کچھ ارکان سمیت فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button