غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری

Spread the love

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، بیت حنون اور جبالیہ کیمپ پر زمینی حملوں میں 19 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے خان یونس مہاجر کیمپ پر بھی فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نصر اسپتال پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج گزشتہ ایک ماہ سے غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنا رہی ہے، اسرائیلی بمباری سے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

الشفاء اسپتال کی بندش کے باعث مزید 3 نومولود دم توڑ گئے۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوجی اسپتال کے اندر مریضوں کو دھکے دے کر باہر نکال رہے ہیں۔

شفا اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق مریض ان کی آنکھوں کے سامنے مر رہے ہیں اور وہ کچھ کرنے سے بے اختیار ہیں، اسرائیلی فوج دن رات بموں کی بارش کر رہی ہے۔

حماس نے شفا ہسپتال پر حملے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے امیر قطر سے ٹیلی فون پر بات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button