آئی ایم ایف 9415 ارب روپے کے سالانہ ٹیکس ہدف پر متفق، منی بجٹ نہیں آئے گا۔

Spread the love

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف 9 ہزار 415 ارب روپے برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کردی جس کے بعد منی بجٹ نہیں آئے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 9415 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد منی بجٹ نہیں آئے گا۔

آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی،

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ٹیکس حکام ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے انتظامی اقدامات کو بہتر بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ معیشت کو دستاویزی شکل دے کر ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے۔

تمام اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button