برطانیہ میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث گھر جل گیا۔

Spread the love

بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق افغانی نژاد ہندو خاندان کے گھر میں لگنے والی آگ نے چند ہی سیکنڈ میں 3 بچوں سمیت 5 افراد کی جان لے لی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس گھر میں افغانستان سے تعلق رکھنے والا ایک برطانوی خاندان رہائش پذیر تھا۔

کشن اور سیما کشن کے تین بچے تھے جبکہ دو مہمان بھی دیوالی کی وجہ سے ٹھہرے ہوئے تھے۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ آگ سب سے پہلے گھر کے باہر ڈسٹ بن میں لگی اور 10 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں پورے گھر میں پھیل گئی۔

کشن کو "مائی بی بی مائی بی بی” کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

کشن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم اس کی بیوی اور تین بچے آگ میں بری طرح جھلس گئے۔

ایک مہمان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ آگ دیوالی کے تہوار کے دوران لگائی گئی آتش بازی کی وجہ سے لگی ہو گی۔

متاثرہ گھر جس علاقے میں واقع تھا وہاں ہندوؤں اور سکھوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button