
ترکی کے شہر استنبول میں اوزگور نعمان نامی نوجوان نے پہلے اپنی بیوی اور پھر اپنے تین بچوں کو گولی ماری اور پھر خود کو بھی گولی مار لی تاہم وہ بچ گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ بدقسمت خاندان استنبول کے ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔
گولیوں کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو فون کیا۔ چار افراد شدید زخمی۔
پولیس نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ماں اور 3 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،
جب کہ والد کو بچا لیا گیا، جس کا کہنا ہے کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے پہلے اسے مارنے کی کوشش کی اور پھر خود کشی کرلی۔
اس قدم سے قبل اوزگور نعمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ میں زندگی سے تھک گیا ہوں اور اب موت کا تجربہ کرنے جا رہا ہوں۔
میرے بہت سے بیوی بچے ہیں لیکن میں ان کو بھی اس جھوٹی دنیا سے بچانا چاہتا ہوں۔