
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل کے ساتھ 5 روزہ جنگ بندی کے بدلے یرغمال خواتین اور بچوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایک آڈیو پیغام میں ابو عبیدہ نے کہا کہ وہ غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی کے بدلے 70 یرغمالیوں، خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
قبل ازیں القسام بریگیڈز کے ترجمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے حملہ کرکے دشمن کو حیران کر رہے ہیں، ہمارے جنگجو دشمن کے ٹینکوں اور بلڈوزر کو تباہ کر رہے ہیں۔
ابو عبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے صرف ایک ہی مقصد حاصل کیا ہے اور وہ ہے قتل عام اور مظالم، دشمن ایک دن یا ایک گھنٹے کے لیے بھی آرام نہیں کرے گا اور جارحیت کی قیمت چکائے گا۔